اسلام آباد/21اکتوبر(ایجنسی) جاسوسی کے الزام میں پاکستانی جیل میں بند ہندوستانی شہری حامد انصاری کا پتہ لگانے کی کوشش میں جوٹی خاتون صحافی زینت شہزادی (25)، اگسٹ 2015 میں اچانک لاہور سے غائب ہوگئی۔ اب دو سال سے زائد وقت گذرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انہیں پاک۔افغان سرحد کے پاس سے چڑلیا. زینت کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے خاندان اور انسانی حقوق کے ادارے نے
پاکستان خفیہ ایجنسیوں پر انکے اغوا کا الزام لگایا تھا.
زینت شہزادی
زینت شہزادی ایک آزاد رپورٹر ہے اور پاکستان میں گمشدہ ہونے والے لوگوں کے لیے آواز بلند کرتی ہے. اس سلسلے میں، وہ سماجی میڈیا کے ذریعے، ہندوستانی شہری حامد انصاری کی ماں فوزیہ انصاری کے ساتھ رابطے میں آئی. حامد انصاری پاکستان میں غائب ہوگئے تھے اور خاندان اس کی تلاش کر رہے تھے.